Poetry Collection

Charagar

One who redeems, or brings a relief, is the one we love. We also cherish their companionship. This redeemer is a stock character of classical Urdu poetry and has often stayed with the lover to provide sustenance and make the affairs of love and life pleasurable.

Total

20

Sher

19

Ghazal

1

Featured Picks

Is collection se writer-diverse top picks for quick reading.

مجھے چھوڑ دے میرے حال پر ترا کیا بھروسہ ہے چارہ گر یہ تری نوازش مختصر میرا درد اور بڑھا نہ دے

کس سے امید کریں کوئی علاج دل کی چارہ گر بھی تو بہت درد کا مارا نکلا

کوئی دوا نہ دے سکے مشورۂ دعا دیا چارہ گروں نے اور بھی درد دل کا بڑھا دیا

اک یہ بھی تو انداز علاج غم جاں ہے اے چارہ گرو درد بڑھا کیوں نہیں دیتے

چارہ گری کی بات کسی اور سے کرو اب ہو گئے ہیں یارو پرانے مریض ہم

اب مرا درد مری جان ہوا جاتا ہے اے مرے چارہ گرو اب مجھے اچھا نہ کرو

کبھی جو زحمت کار رفو نہیں کرتا ہمارے زخم اسی چارہ گر کے نام تمام

خبر ہے کوئی چارہ گر آئے گا سلیقے سے بیٹھے ہیں بیمار سب

ایک دن تجھ کو اچانک یہ خبر آئے گی تیرے بیمار شفا یاب نہیں ہو پائے

آج کس کی جان سے کھیلو گے اے چارہ گرو آج پہلو میں مرے زخم جگر کوئی نہیں

~ Daulat Ram Sabir Panipati

چارہ گر مرہم بھرے گا تو کہاں روح تک ہیں زخم کی گہرائیاں

کس سے جا کر مانگیے درد محبت کی دوا چارہ گر اب خود ہی بے چارے نظر آنے لگے

مجھے چھوڑ دے میرے حال پر ترا کیا بھروسہ ہے چارہ گر یہ تری نوازش مختصر میرا درد اور بڑھا نہ دے

کس سے امید کریں کوئی علاج دل کی چارہ گر بھی تو بہت درد کا مارا نکلا

کس سے جا کر مانگیے درد محبت کی دوا چارہ گر اب خود ہی بے چارے نظر آنے لگے

اس مرض سے کوئی بچا بھی ہے چارہ گر عشق کی دوا بھی ہے

اک یہ بھی تو انداز علاج غم جاں ہے اے چارہ گرو درد بڑھا کیوں نہیں دیتے

اے مرے چارہ گر ترے بس میں نہیں معاملہ صورت حال کے لیے واقف حال چاہئے

اب مرا درد مری جان ہوا جاتا ہے اے مرے چارہ گرو اب مجھے اچھا نہ کرو

نئی نہیں ہے یہ تنہائی میرے حجرے کی مرض ہو کوئی بھی ہے چارہ گر سے ڈر جانا

خبر ہے کوئی چارہ گر آئے گا سلیقے سے بیٹھے ہیں بیمار سب

آج کس کی جان سے کھیلو گے اے چارہ گرو آج پہلو میں مرے زخم جگر کوئی نہیں

~ Daulat Ram Sabir Panipati

نہ چارہ گر کے لئے مجھ میں کوئی وصف حیات نہ وجہ ماتم مرگ آہ نوحہ گر کے لئے

You have reached the end.

Explore Similar Collections

Charagar FAQs

Charagar collection me kya milega?

Charagar se related curated sher, selected ghazal excerpts aur context-friendly reading flow milega.

Kya is page ki links internal hain?

Haan, collection links, writer links aur detail links sab Kuch Alfaaz ke internal routes par map kiye gaye hain.

Collection ko kaise explore karein?

Type filter (Sher/Ghazal/Nazm), featured picks aur similar collections rail use karke fast discovery kar sakte hain.