Poetry Collection

Baam

Baam par curated selection jahan sher, ghazal aur nazm ko readable format me discover kiya ja sakta hai.

Total

19

Sher

19

Featured Picks

Is collection se writer-diverse top picks for quick reading.

قسمت تو دیکھ ٹوٹی ہے جا کر کہاں کمند کچھ دور اپنے ہاتھ سے جب بام رہ گیا

اے کاش ہماری قسمت میں ایسی بھی کوئی شام آ جائے اک چاند فلک پر نکلا ہو اک چاند سر بام آ جائے

اب خاک اڑ رہی ہے یہاں انتظار کی اے دل یہ بام و در کسی جان جہاں کے تھے

آنکھوں میں دمک اٹھی ہے تصویر در و بام یہ کون گیا میرے برابر سے نکل کر

اللہ رے ان کے حسن کی معجز نمائیاں جس بام پر وہ آئیں وہی کوہ طور ہو

ایک انگڑائی سے سارے شہر کو نیند آ گئی یہ تماشا میں نے دیکھا بام پر ہوتا ہوا

مجھ کو بھی جاگنے کی اذیت سے دے نجات اے رات اب تو گھر کے در و بام سو گئے

میں جانتا ہوں مکینوں کی خامشی کا سبب مکاں سے پہلے در و بام سے ملا ہوں میں

وہ صبح کو اس ڈر سے نہیں بام پر آتا نامہ نہ کوئی باندھ دے سورج کی کرن میں

اک داستان اب بھی سناتے ہیں فرش و بام وہ کون تھی جو رقص کے عالم میں مر گئی

قسمت تو دیکھ ٹوٹی ہے جا کر کہاں کمند کچھ دور اپنے ہاتھ سے جب بام رہ گیا

اے کاش ہماری قسمت میں ایسی بھی کوئی شام آ جائے اک چاند فلک پر نکلا ہو اک چاند سر بام آ جائے

اب خاک اڑ رہی ہے یہاں انتظار کی اے دل یہ بام و در کسی جان جہاں کے تھے

آنکھوں میں دمک اٹھی ہے تصویر در و بام یہ کون گیا میرے برابر سے نکل کر

اک داستان اب بھی سناتے ہیں فرش و بام وہ کون تھی جو رقص کے عالم میں مر گئی

جب سفر سے لوٹ کر آئے تو کتنا دکھ ہوا اس پرانے بام پر وہ صورت زیبا نہ تھی

اللہ رے ان کے حسن کی معجز نمائیاں جس بام پر وہ آئیں وہی کوہ طور ہو

مجھے رہنے کو وہ ملا ہے گھر کہ جو آفتوں کی ہے رہ گزر تمہیں خاکساروں کی کیا خبر کبھی نیچے اترے ہو بام سے

مجھ کو بھی جاگنے کی اذیت سے دے نجات اے رات اب تو گھر کے در و بام سو گئے

جدا تھی بام سے دیوار در اکیلا تھا مکیں تھے خود میں مگن اور گھر اکیلا تھا

وہ صبح کو اس ڈر سے نہیں بام پر آتا نامہ نہ کوئی باندھ دے سورج کی کرن میں

کوئی بھی سجنی کسی بھی ساجن کی منتظر ہے نہ مضطرب ہے تمام بام اور در بجھے ہیں کہیں بھی روشن دیا نہیں ہے

You have reached the end.

Explore Similar Collections

Baam FAQs

Baam collection me kya milega?

Baam se related curated sher, selected ghazal excerpts aur context-friendly reading flow milega.

Kya is page ki links internal hain?

Haan, collection links, writer links aur detail links sab Kuch Alfaaz ke internal routes par map kiye gaye hain.

Collection ko kaise explore karein?

Type filter (Sher/Ghazal/Nazm), featured picks aur similar collections rail use karke fast discovery kar sakte hain.