ساقی کچھ آج تجھ کو خبر ہے بسنت کی ہر سو بہار پیش نظر ہے بسنت کی
Poetry Collection
Basant
Spring is a season loved by us all - for the beauty and aroma it spread all around. It is a face of nature that poets have drawn upon frequently not only to portray a season but also a state of our lives. It has also been used as a metaphor in love poetry. We have made a selection of verses on this theme for you to read and enjoy.
Total
34
Sher
27
Ghazal
7
Featured Picks
Is collection se writer-diverse top picks for quick reading.
اب کے بسنت آئی تو آنکھیں اجڑ گئیں سرسوں کے کھیت میں کوئی پتہ ہرا نہ تھا
قدرت کی برکتیں ہیں خزانہ بسنت کا کیا خوب کیا عجیب زمانہ بسنت کا
ہم رنگ کی ہے دون نکل اشرفی کے ساتھ پاتا ہے آ کے رنگ طلائی یہاں بسنت
تو نے لگائی اب کی یہ کیا آگ اے بسنت جس سے کہ دل کی آگ اٹھے جاگ اے بسنت
بسنت آئی ہے موج رنگ گل ہے جوش صہبا ہے خدا کے فضل سے عیش و طرب کی اب کمی کیا ہے
یا رب ہزار سال سلامت رہیں حضور ہو روز جشن عید یہاں جاوداں بسنت
دل کو بہت عزیز ہے آنا بسنت کا رہبرؔ کی زندگی میں سمانا بسنت کا
ہر شاخ زرد و سرخ و سیہ ہجر یار میں ڈستے ہیں دل کو آن کے جوں ناگ اے بسنت
جوبن پر ان دنوں ہے بہار نشاط باغ لیتا ہے پھول بھر کے یہاں جھولیاں بسنت
پتے نہیں چمن میں کھڑکتے ترے بغیر کرتی ہے اس لباس میں ہر دم فغاں بسنت
گر شاخ زعفراں اسے کہیے تو ہے روا ہے فرح بخش واقعی اس حد کوہاں بسنت
جام عقیق زرد ہے نرگس کے ہاتھ میں تقسیم کر رہا ہے مے ارغواں بسنت
بلبل ہوا ہے دیکھ سدا رنگ کی بہار اس سال آبروؔ کوں بن آئی بسنت رت
انشاؔ سے شیخ پوچھتا ہے کیا صلاح ہے ترغیب بادہ دی ہے مجھے اے جواں بسنت
ہر سمت سبزہ زار بچھانا بسنت کا پھولوں میں رنگ و بو کو لٹانا بسنت کا
کرتا ہے باغ دہر میں نیرنگیاں بسنت آیا ہے لاکھ رنگ سے اے باغباں بسنت
مصحفیؔ اب اک غزل لکھ تو غزل کی طرح سے تا کرے عالم کا تاراج شکیبائی بسنت
ساقی کچھ آج تجھ کو خبر ہے بسنت کی ہر سو بہار پیش نظر ہے بسنت کی
اب کے بسنت آئی تو آنکھیں اجڑ گئیں سرسوں کے کھیت میں کوئی پتہ ہرا نہ تھا
قدرت کی برکتیں ہیں خزانہ بسنت کا کیا خوب کیا عجیب زمانہ بسنت کا
ہم رنگ کی ہے دون نکل اشرفی کے ساتھ پاتا ہے آ کے رنگ طلائی یہاں بسنت
ٹیسو کے پھول دشنۂ خونی ہوے اسے برہن کے جی کوں ہے یہ کسائی بسنت رت
دل کو بہت عزیز ہے آنا بسنت کا رہبرؔ کی زندگی میں سمانا بسنت کا
رشک جناں چمن کو بنانا بسنت کا ہر ہر کلی میں رنگ دکھانا بسنت کا
ہر شاخ زرد و سرخ و سیہ ہجر یار میں ڈستے ہیں دل کو آن کے جوں ناگ اے بسنت
کوئل نیں آ کے کوک سنائی بسنت رت بورائے خاص و عام کہ آئی بسنت رت
پتے نہیں چمن میں کھڑکتے ترے بغیر کرتی ہے اس لباس میں ہر دم فغاں بسنت
بسنت آئی ہے موج رنگ گل ہے جوش صہبا ہے خدا کے فضل سے عیش و طرب کی اب کمی کیا ہے
آتے نظر ہیں دشت و جبل زرد ہر طرف ہے اب کے سال ایسی ہے اے دوستاں بسنت
جب نبی صاحب میں کوہ و دشت سے آئی بسنت کر کے مجرا شاہ مرداں کی طرف دھائی بسنت
بلبل ہوا ہے دیکھ سدا رنگ کی بہار اس سال آبروؔ کوں بن آئی بسنت رت
انشاؔ سے شیخ پوچھتا ہے کیا صلاح ہے ترغیب بادہ دی ہے مجھے اے جواں بسنت
ہر سمت سبزہ زار بچھانا بسنت کا پھولوں میں رنگ و بو کو لٹانا بسنت کا
کرتا ہے باغ دہر میں نیرنگیاں بسنت آیا ہے لاکھ رنگ سے اے باغباں بسنت
مصحفیؔ اب اک غزل لکھ تو غزل کی طرح سے تا کرے عالم کا تاراج شکیبائی بسنت
You have reached the end.
Explore Similar Collections
Basant FAQs
Basant collection me kya milega?
Basant se related curated sher, selected ghazal excerpts aur context-friendly reading flow milega.
Kya is page ki links internal hain?
Haan, collection links, writer links aur detail links sab Kuch Alfaaz ke internal routes par map kiye gaye hain.
Collection ko kaise explore karein?
Type filter (Sher/Ghazal/Nazm), featured picks aur similar collections rail use karke fast discovery kar sakte hain.