نہیں کھیل اے داغؔ یاروں سے کہہ دو کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے
Poetry Collection
Urdu
Urdu is not merely a language; it is a culture and represents a way of life. This language has brought people together and has had a huge following ever since its evolution. Urdu poets have quite often expressed their admiration for this language and its larger appeal. You may like to read some of them here.
Total
49
Sher
47
Ghazal
2
Featured Picks
Is collection se writer-diverse top picks for quick reading.
سلیقے سے ہواؤں میں جو خوشبو گھول سکتے ہیں ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو اردو بول سکتے ہیں
چاند چہرے مجھے اچھے تو بہت لگتے ہیں عشق میں اس سے کروں گا جسے اردو آئے
بات کرنے کا حسیں طور طریقہ سیکھا ہم نے اردو کے بہانے سے سلیقہ سیکھا
وہ عطر دان سا لہجہ مرے بزرگوں کا رچی بسی ہوئی اردو زبان کی خوشبو
وہ اردو کا مسافر ہے یہی پہچان ہے اس کی جدھر سے بھی گزرتا ہے سلیقہ چھوڑ جاتا ہے
شستہ زباں شگفتہ بیاں ہونٹھ گلفشاں ساری ہیں تجھ میں خوبیاں اردو زبان کی
اپنی اردو تو محبت کی زباں تھی پیارے اف سیاست نے اسے جوڑ دیا مذہب سے
شہد و شکر سے شیریں اردو زباں ہماری ہوتی ہے جس کے بولے میٹھی زباں ہماری
اردو کے چند لفظ ہیں جب سے زبان پر تہذیب مہرباں ہے مرے خاندان پر
ابھی تہذیب کا نوحہ نہ لکھنا ابھی کچھ لوگ اردو بولتے ہیں
ملاؔ بنا دیا ہے اسے بھی محاذ جنگ اک صلح کا پیام تھی اردو زباں کبھی
ہاں مجھے اردو ہے پنجابی سے بھی بڑھ کر عزیز شکر ہے انورؔ مری سوچیں علاقائی نہیں
ہم ہیں تہذیب کے علمبردار ہم کو اردو زبان آتی ہے
اردو ہے جس کا نام ہماری زبان ہے دنیا کی ہر زبان سے پیاری زبان ہے
بچپن نے ہمیں دی ہے یہ شیرینیٔ گفتار اردو نہیں ہم ماں کی زباں بول رہے ہیں
اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغؔ ہندوستاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے
عجب لہجہ ہے اس کی گفتگو کا غزل جیسی زباں وہ بولتا ہے
مرے بچوں میں ساری عادتیں موجود ہیں میری تو پھر ان بد نصیبوں کو نہ کیوں اردو زباں آئی
سیکڑوں اور بھی دنیا میں زبانیں ہیں مگر جس پہ مرتی ہے فصاحت وہ زباں ہے اردو
نہیں کھیل اے داغؔ یاروں سے کہہ دو کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے
اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغؔ ہندوستاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے
وہ کرے بات تو ہر لفظ سے خوشبو آئے ایسی بولی وہی بولے جسے اردو آئے
چاند چہرے مجھے اچھے تو بہت لگتے ہیں عشق میں اس سے کروں گا جسے اردو آئے
سگی بہنوں کا جو رشتہ ہے اردو اور ہندی میں کہیں دنیا کی دو زندہ زبانوں میں نہیں ملتا
وہ عطر دان سا لہجہ مرے بزرگوں کا رچی بسی ہوئی اردو زبان کی خوشبو
وہ اردو کا مسافر ہے یہی پہچان ہے اس کی جدھر سے بھی گزرتا ہے سلیقہ چھوڑ جاتا ہے
اردو جسے کہتے ہیں تہذیب کا چشمہ ہے وہ شخص مہذب ہے جس کو یہ زباں آئی
شستہ زباں شگفتہ بیاں ہونٹھ گلفشاں ساری ہیں تجھ میں خوبیاں اردو زبان کی
اپنی اردو تو محبت کی زباں تھی پیارے اف سیاست نے اسے جوڑ دیا مذہب سے
شہد و شکر سے شیریں اردو زباں ہماری ہوتی ہے جس کے بولے میٹھی زباں ہماری
مرے بچوں میں ساری عادتیں موجود ہیں میری تو پھر ان بد نصیبوں کو نہ کیوں اردو زباں آئی
ایک ہی پھول سے سب پھولوں کی خوشبو آئے اور یہ جادو اسے آئے جسے اردو آئے
ابھی تہذیب کا نوحہ نہ لکھنا ابھی کچھ لوگ اردو بولتے ہیں
ملاؔ بنا دیا ہے اسے بھی محاذ جنگ اک صلح کا پیام تھی اردو زباں کبھی
میری گھٹی میں پڑی تھی ہو کے حل اردو زباں جو بھی میں کہتا گیا حسن بیاں بنتا گیا
خدا رکھے زباں ہم نے سنی ہے میرؔ و مرزاؔ کی کہیں کس منہ سے ہم اے مصحفیؔ اردو ہماری ہے
ہم ہیں تہذیب کے علمبردار ہم کو اردو زبان آتی ہے
اردو ہے جس کا نام ہماری زبان ہے دنیا کی ہر زبان سے پیاری زبان ہے
بچپن نے ہمیں دی ہے یہ شیرینیٔ گفتار اردو نہیں ہم ماں کی زباں بول رہے ہیں
Explore Similar Collections
Urdu FAQs
Urdu collection me kya milega?
Urdu se related curated sher, selected ghazal excerpts aur context-friendly reading flow milega.
Kya is page ki links internal hain?
Haan, collection links, writer links aur detail links sab Kuch Alfaaz ke internal routes par map kiye gaye hain.
Collection ko kaise explore karein?
Type filter (Sher/Ghazal/Nazm), featured picks aur similar collections rail use karke fast discovery kar sakte hain.